7 اپریل، 2017، 2:48 PM

شام کے الشعیرات ایئر بیس پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید ، 7 زخمی

شام کے الشعیرات ایئر بیس پر امریکی حملے میں 5 افراد شہید ، 7 زخمی

شام کے صوبہ حمص کے گورنر طلال البرازی نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شام کے الشعیرات ہوائے اڈے پر امریکی کروز میزائلوں کے حملے میں 5 شامی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں شام کے 12 جہاز تباہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حمص کے گورنر طلال البرازی نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شام کے الشعیرات ہوائے اڈے پر امریکی کروز میزائلوں کے حملے میں 5 شامی اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں شام کے 12 جہاز تباہ ہوگئے ہیں۔شام نے ائیر بیس پر امریکی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بربریت اورجارحیت  قرار دیا ہے۔شامی حکام کے مطابق حکومت کے زیر کنٹرول ایئر بیس پر ہونے والا حملہ بھاری نقصان کا سبب بنا۔حملے میں 5 افراد شہید ہو ئے ہیں۔
امریکی حملے پر رد عمل دیتے ہوئے شام کے صوبے حمص کے گورنر کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد  شام میں شکست خوردہ  دہشت گردوں کی حمایت ہے‘،ان کا مزید کہنا ہے کہ حملوں کے بعد ایئر بیس پر لگنے والی آگ 2 گھنٹے تک بھڑکتی رہی جس کے بعد اس پر قابو پایا گیا۔ مانیٹرنگ گروپ کے مطابق امریکی حملے سے شامی فضائی بیس مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ امریکی حملے پر داعش۔ سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1871630

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha